ڈی سی او نے آبپاشی نظام کا افتتاح کیا،20لاکھ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 2ماہ میں مکمل کیا گیا ،1500میٹر طویل کھال بنائے گئے

DJPS Water management

ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول کے پودوں کی آبپاشی کیلئے واٹر مینجمنٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا
ڈی سی او نے آبپاشی نظام کا افتتاح کیا،20لاکھ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 2ماہ میں مکمل کیا گیا ،1500میٹر طویل کھال بنائے گئے
سکول کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے مثالی اقدامات کر رہے ہیں، آج یہ تعلیمی معیار اور خوبصورتی کے لحاظ سے ممتاز مقام رکھتا ہے،مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول کے لانز او ر پودوں کی آبپاشی کیلئے واٹر مینجمنٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا ہے۔ آج سکول کے چیئرمین/ ڈی سی او مظفر خان سیال نے آبپاشی نظام کا افتتاح کیا۔ محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی کے تعاون سے 20لاکھ روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ 2ماہ میں مکمل کیا گیا ہے اور سکول کیلئے اب قریبی نہر سے 1500میٹر طویل کھالوں سے پانی مہیا کیا جائے گا۔ ڈی سی او نے منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے پی ایس کو سر سبز و شاداب رکھنے سے طلباکو معیاری ماحول میسر ہو گا۔ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول کو مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آج یہ سکول تعلیمی معیار اور خوبصورتی کے لحاظ سے پورے ضلع میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ مظفر خان سیال نے اس موقع پر سکول میں زیر تعمیر مسجد کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔ افتتاحی تقریب میں ای ڈی او فنانس میاں ظہیرالدین بابر، ای ڈی او زراعت میاں عبدالرشید، ڈی او واٹر مینجمنٹ آصف اقبال وٹو، پرنسپل کرنل (ر) جاوید نعیمی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد آفتاب مانگٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں