محلہ غازی ٹاؤن کے سینکڑوں صارفین کی نئے کنکشن کے حصول کے لیے دی گئی درخواستیں مسترد

wapda bill loadsheding
ملک وال(نامہ نگار) گیپکو انتظامیہ کی غفلت ٹرانسفارمر چھوٹا ہونے کے باعث محلہ غازی ٹاؤن کے سینکڑوں صارفین کی نئے کنکشن کے حصول کے لیے دی گئی درخواستیں مسترد ، نئے میٹر لگوانے کے لیے درخواستوں کی موصولی بند ، ٹرانسفارمر چھوٹا ہونے کے باعث نئے میٹر نہیں لگائے جا رہے ایس ڈی او گیپکو ملک وال کا موقف۔ محلہ غازی ٹاون کے رہائشی علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکز میں واقع محلہ غازی ٹاون جس میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں اور کشادہ گلیوں کے باعث برق رفتاری کے ساتھ نئی تعمیرات جاری ہیں محلہ بھر کے صارفین کے لیے نصب شدہ 200کے وی کا ٹرانسفارمر کم پڑ گیا جس کی وجہ سے گذشتہ برس سے بیسیوں نئے صارفین جنہوں نے حصول بجلی کے لیے گیپکو کو درخواستیں دے رکھیں تھیں ٹرانسفارمر چھوٹا ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئیں گیپکو نے بجائے ٹرانسفارمر بڑا رکھنے کے صارفین کو ذلیل و پریشان کرنا شروع کر دیا اس معاملہ پر ایس ڈی او گیپکو ملک وال سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ غازی ٹاون زیادہ آبادی کی وجہ سے 200کے وی ٹرانسفارمر پر پہلے ہی بہت زیادہ صارفین ہونے کے باعث اکثر خراب رہتا ہے جس وجہ سے نئے صارفین کی درخواستیں جمع نہیں کی جارہیں اور بیشتر جمع شدہ درخواستیں کینسل کر دی گئیں اہلیان محلہ غازی ٹاون نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا محلہ غازی ٹاون کے لیے نیا ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے تاکہ سینکڑوں صارفین جو کہ بجلی سے محروم ہیں جن کی درخواستیں کافی عرصہ سے جمع ہیں ان کے لیے بجلی کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں