واپڈا کا میٹر ریڈر منور بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ نکلا

Wapda meter reader munawarملک وال(نامہ نگار) واپڈا کا میٹر ریڈر منور بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ نکلا بدنام زمانہ چور گینگ شاہ پور ، ملک وال اور ملتان سمیت 22سے زیادہ چوری کے مقدمات میں ملوث جس کا کارندہ حمید عرف نکو ملتانی پولیس تھانہ نیو ملتان کی گرفت میں آگیا اور دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے ملک وال محلہ چلپور کے رہائشی سرکاری ملازم واپڈا کے میٹر ریڈر منور قوم مسلم شیخ کو نامزد کیا ،منور نے نکوملتانی سمیت دیگر چور گینگ کو ملکوال میں رہائش دی ہوئی تھی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں دور دراز علاقوں میں سپلائی کرتا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تا ہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سب انسپکٹر شفیع کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روزپولیس تھانہ نیو ملتان کے سب انسپکٹر شفیع محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ملک وال کو آمد کی اطلاع دیتے ہوئے محلہ چل پور کے رہائشی منورمیٹر ریڈر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تا ہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سب انسپکٹر شفیع نے صحافیوں کو بتایا مشہور زمانہ موٹر سائیکل چور حمید عرف نکو ملتانی جو تھانہ میانی، شاہ پور، ملک وال اور ملتان سمیت چوری کے 22سے زائد مقدمات میں ملوث ہے جو اب پولیس تھانہ نیو ملتان کی حراست میں ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ منور نے ملک وال میں ہمیں رہائش دے رکھی ہے اور ہم موٹر سائیکل چوری کر کے اس تک پہنچا دیتے ہیں جو کہ اپنے ساتھیوں کی معاونت سے موٹر سائیکلوں کے انجن اور چیسز نمبر ٹمپر کر کے اور جعلی رجسٹریشن بک بنا کر دریا ئے جہلم کی دوسری طرف ہرن پور پنڈ دادنخان اور دوسرے اضلاع میں سپلائی کرتا ہے سب انسپکٹر شفیع نے بتایا کہ ملزم منور نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور کہا کہ جو پولیس تھانہ نیو ملتان کو موٹر سائیکل مطلوب ہیں وہ ہم واپس دیتے ہیں انسپکٹر شفیع نے کہا کہ ملزم منور کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا سرکاری سطح پر اس کے بارے میں چیف ایگزیکٹو گیپکو کو بھی لکھا جائے گا اور تھانہ نیو ملتان کے مقدمہ نمبر190/16میں ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ منور سلیم جو سرکاری نوکری کی آڑ میں رہتے ہوئے چوری کے مشہور زمانہ بین الاضلاعی چور گینگ کی پشت پناہی کرتا ہے شہریوں نے ڈی ایس پی ملک وال رانا اسلام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بیسیوں چوری ہونے والے موٹر سائیکلوں کے شبہ میں واپڈا کے میٹر ریڈر منور کو فی الفور گرفتار کر کے تفتیش کی جائے اس کے ساتھ منسلک دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے اور ملکو ال سمیت دیگر اضلاع کے بھی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے جائیں۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں