ضلعی محکموں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے برطانوی حکومت کے تعاون سے پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے

Group leader meeting
منڈی بہاؤالدین میں جی آئی ایس پوری طرح متحرک ہوچکا ہے،گروپ لیڈر شعیب سید
ضلعی محکموں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے برطانوی حکومت کے تعاون سے پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، اجلاس سے خطاب
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )سب نیشنل گورننس پراجیکٹ کے گروپ لیڈر شعیب سید نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین پنجاب کے ان 6اضلاع میں شامل ہے جہاں جی آئی ایس پوری طرح متحرک ہوچکا ہے۔ ضلعی محکموں اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے برطانوی حکومت کے تعاون سے پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جارہی ہے لیکن دیگر محکمے بھی ڈی سی او آفس میں قائم جدید جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس نظام کی مدد سے دور دراز کے علاقوں میں قائم طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ اس طرح بتدریج ان شعبوں میں بہتری آتی جائے گی۔ انہوں نے دیگر محکموں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی جی آئی ایس کے فوائد سے بہرور ہوں بالخصوص رمضان بازاروں کے لئے جی آئی ایس سے بھرپور مدد لی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں سنئیر جی آئی ایس سپیشلسٹ انجنئیر طاہر علی اکبر اور جہانگیر احمدنے بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ،ڈی او انڈسٹری رانا گلفام حیدر،ڈی او ایجوکیشن، ڈی او لیبر امجد علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں