بھیرہ روڈ پر ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا، ڈی سی او نوٹس لیں

traffic jam rush
ملک وال( نامہ نگار) مغربی ریلوے پھاٹک کے قریب بھیرہ روڈ پر ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیاشہریوں کا ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مغربی ریلوے پھاٹک کے قریب بھیرہ روڈ پر ناجائز تجاوزات اور سڑک کے اوپر شیشم کے درخت کی وجہ سے روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن کر رہ گیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں رضوان گوندل ایڈووکیٹ،شعیب ظفرگوندل ایڈووکیٹ ،عمران اﷲ ہرل ایڈووکیٹ،سماجی رہنما امان اﷲ گوندل ،جاوید نمبردار ،حافظ اجمیر گوندل ،یاسر عباس گوندل اور طاہر عباس نمبردارسمیت دیگر نے ڈی سی اومنڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر اس مسلہ کو حل کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں