محکمہ لائیوسٹاک میں درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے 37اسامیوں پرانٹرویو

Live stock interviews
منڈی بہاؤالدین : محکمہ لائیوسٹاک میں درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے 37اسامیوں پرانٹرویو
ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈی ایل او ڈاکٹر ضیااﷲ گوندل پر مشتمل کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو کئے،اے سی شبیر چیمہ نے نگرانی کی
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) منڈی بہاؤالدین کے مختلف سرکاری محکموں میں درجہ چہارم کیلئے بھرتیوں کاسلسلہ جاری ہے اور منگل کو محکمہ لائیوسٹاک میں 37اسامیوں کیلئے انٹرویو کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے انٹریوز کے عمل کی نگرانی کی۔ ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈی ایل او ڈاکٹر ضیااﷲ گوندل سمیت دیگر افسروں کی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو کئے۔ ڈاکٹر ممتاز بیگ نے کہا کہ بھرتیوں کا تمام عمل نہایت شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔ امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے بھی حکومتی ضابطوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں