اے سی اور تاجروں کا اجلاس، رمضان بازاروں میں سٹال لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Ramzan Bazaar mandi bahauddin
ضلعی انتظامیہ اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، رمضان بازاروں کے قیام کے مقاصد ہر صورت حاصل کرینگے گے،شبیر حسین چیمہ
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ اور تاجر نمائندوں کے درمیان اجلاس میں رمضان بازاروں میں مختلف سٹال لگانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اے سی نے کہا کہ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے جارہے ہیں۔ تاجر برادری ماہ مقدس میں شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اشیا کے معیار اور صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ تاجر نمائندوں نے یقین دلایا کہ ماہ رمضان میں حسب روایت سستی اور معیاری اشیا فراہم کی جائیں گی اور جو دکاندار من مرضی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی حمایت کی جائے گی۔شبیر چیمہ نے تاجروں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور رمضان بازاروں کے قیام کے مقاصد ہر صورت میں حاصل کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں