منی موٹر وے کے درمیان بجلی کے پول سڑک کے درمیان آ گئے، حادثات کا خطرہ، شہری سراپا احتجاج

Kuthiala Shekhan main road
ملک وال(نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین سے سالم تک منی موٹروے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس دوران نواحی علاقہ کٹھیالہ شیخاں میں سڑک کی توسیع کے دوران بجلی کے کھمبے سڑک کے عین وسط میں آ گئے ہیں، جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع ہو سکتا ہے۔شہریوں انور کمبوہ، فیاض احمد، تجمل جنجوعہ، گلزارخان، شیراز علی، حسنات، احمد شیخ، امجداقبال سمیت دیگر نے بتایا کہ اس سڑک کے ذریعے روزانہ ہزاروں شہری گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلوں پر دفاتر، کام کاج اور دوسرے شہروں کو جاتے ہیں، بجلی کے یہ پول سڑک کے بالکل درمیان ہونے کیوجہ سے ان کی زندگیوں کو ہمہ وقت خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سڑک کی توسیع سے پہلے ان کھمبوں کو مناسب اور محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا جاتا تو نہ صرف حادثات کے خطرہ کو ٹالا جا سکتا تھا بلکہ ان کی منتقلی کے دوران اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی منی موٹر وے کو بھی نقصان سے بچایا جا سکتا تھا۔ شہریوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ حادثہ کی صورت میں کھمبے سے ٹکرانے کی صورت میں تو نقصان ہو گا ہی مگر ان پر لگے ہیوی وولٹیج تار ٹوٹنے یا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کھمبوں کو جلد از جلد متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔۔۔۔

Kuthiala Shekhan road mandi bahauddin (1)Kuthiala Shekhan road mandi bahauddin (2)Kuthiala Shekhan road mandi bahauddin (3)Kuthiala Shekhan road mandi bahauddin (4)

اپنا تبصرہ بھیجیں