بھٹہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرأ کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا ،افضال احمد وڑائچ

Brick killn meeting
بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں،حکومتی کوششوں سے بھٹوں پرچائلڈلیبرختم ہوگئی ہے،اے ڈی سی
مزدوروں کو کم سے کم معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے،ضلعی بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن کی یقین دہانی
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرأ کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ مزدوروں کو طے شدہ کم سے کم معاوضے کی ادائیگی بھی یقین بنائی جائے گی۔آج (سوموار) بھٹہ مالکان کی تنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومتی کوششوں سے بھٹوں پر چائلڈلیبر ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے بھٹہ مالکان کو تنبیہ کی کہ کسی کم عمر کے بچے سے ہرگز مشقت نہ کرائی جائے بلکہ انہیں سکول داخل کرایا جائے۔ حکومت نہ صرف بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم اور کتابیں دے رہی ہے بلکہ ان کے والدین کو مالی دباؤ سے نکالنے کیلئے خدمت کارڈز بھی دیے جارہے ہیں۔ افضال وڑائچ نے ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر شاہ اور ڈی او لیبر امجد علی کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرفاروق بھٹہ نے بتایا کہ چائلڈ لیبر پر نظر رکھنے کیلئے مختلف بھٹوں کے دورے جاری ہیں۔ ضلعی بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر چودھری غلام سرور اور جنرل سیکرٹری عمر حیات نے یقین دلایا کہ مزدوروں کو کم سے کم معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا شاہد اعوان اور دیگر نے بھی شرکت کی
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں