شہر میں دن دیہاڑے خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ

choor chor arrested
ملک وال(نامہ نگار) شہر میں دن دیہاڑے خریداری کیلئے مارکیٹ جانے والی خواتین سے پرس ، نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں ۔ گزشتہ روز نامعلوم مسلح ڈاکو گلی چوہدری علم دین والی اور گلی پیر یعقوب شاہ والی چار خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ واقعہ سے شہر میں خریداری کیلئے جانے والی خواتین میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ متاثرہ خواتین کی ورثا نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکو 30ہزار سے زائد نقدی اور قیمتی موبائل لے گئے ہیں ۔ پولیس تھانہ ملک وال نے نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس ڈاکوؤں کا سراغ کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں