ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے 5رمضان بازاروں کے انتظامات کی حتمی منظوری دے دی

Ramzan Bazar meeting
کٹھیالہ شیخاں میں بھی رمضان بازار قائم ہوگا،گوجرہ میں رمضان بازار کا مقام تبدیل ، موضع رکن منتقل،3،3مدنی دسترخوان بچھائے جائیں گے
رمضان بازاروں میں ڈسپنسری،ٹائلٹ،پارکنگ کی سہولت ،خواتین اور بچوں کیلئے بیٹھنے کی الگ جگہ کا بھی اہتمام کیا جائیگا،مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال نے ضلع بھر میں 5رمضان بازاروں کے انتظامات کی حتمی منظوری دے دی ۔ نواحی قصبے کٹھیالہ شیخاں میں بھی رمضان بازار قائم کیا جائے گا جبکہ گوجرہ میں رمضان بازار کا مقام تبدیل کرکے اسے موضع رکن منتقل کردیا گیا ۔ مخیر افراد کے تعاون سے تینوں تحصیلوں میں 3،3مدنی دسترخوان بھی بچھائے جائیں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ہر رمضان بازار میں ڈسپنسری،ٹائلٹ، خواتین اور بچوں کیلئے بیٹھنے کی الگ جگہ جبکہ الگ پارکنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ فوکل پرسن /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ اور ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹری)رانا گلفام حیدر نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ٹریفک پولیس رمضان بازاروں میں آنے والوں کی سہولت کیلئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے انتظامات کرے گی۔ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی، مشروبات،پھلوں،سبزیوں،گوشت سمیت16آئٹمز سستے داموں فراہم کئے جائیں گے۔شوگرملوں سے 222میٹرک ٹن چینی خریدی جائے گی۔ڈی سی او نے پرائس مجسٹریٹوں کو سختی سے ہدایت کی کہ ماہ مقدس کی آمد سے پہلے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ رمضان سے پہلے نئے نرخنامے جاری کئے جائیں گے جن پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں