چوہدری افضال بھٹی ن لیگ کے ضلعی میڈیا کوارڈینٹر مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

Afzaal Bhatti media coordinator PMLn mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) چوہدری افضال بھٹی ن لیگ کے ضلعی میڈیا کوارڈینٹر مقرر ، نوٹیفکیشن جاری ۔ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شفقت محمود گوندل ایم پی اے اور ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر گوندل نے پاکستان مسلم لیگ ن سے نظریاتی وابستگی ، جماعت کیلئے بے پناہ خدمات اور مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ، مسلم لیگ ن کو مضبوط اور عوامی نمائندہ جماعت بنانے اور پرنٹ ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کا مثبت امیج پیش کرنے کے اعتراف میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر چوہدری افضال احمد بھٹی کو مسلم لیگ ن کا ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر / انچارج میڈیا سیل / ترجمان مقرر کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ چوہدری افضال احمد بھٹی مسلم لیگ ن کے انتہائی متحرک رہنما ہیں جنہوں نے تھوڑے ہی عرصہ میں پرنٹ ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر اپنی جماعت کا موقف مدلل اور ٹھوس انداز میں بیان کر کے جماعت کیلئے رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوم تکبیر کی تقریب میں ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری نے ان کی باقاعدہ تقرری کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ افضال احمد بھٹی کی تعیناتی سے لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں