پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کے سٹاف کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق بریفنگ

Traffic violation chalan muqadama case
ملک وال(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب پٹرولنگ پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کے سٹاف کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق ٹرانسپورٹرز کو خصوصی بریفنگ دی گئی،پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کے انچارج ایس آئی ندیم عباس نے اس موقع پر کہا کہ روڈز پر ان گاڑیوں کو لایا جائے جو مکینیکل طور پر بالکل درست حالت میں ہوں،روڈ پر کسی بھی ایمرجنسی یا حادثہ کی صورت میں فوری طور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے ہیلپ لائن نمبر 1124 پر فوری رابطہ کیا جائے اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کی جائے ۔اس موقع پر اے ایس آئی محمد شفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ سڑک پر ہر قسم کی مدد کے علاوہ روڈز کرائم کے حوالہ سے بھی فوری آگاہی پر پٹرولنگ پولیس کروائی کرنے میں دیر نہیں کرتی اس لئے چھوٹی موٹی واردات ہو جائے تو پورے اعتماد کے ساتھ اطلاع دی جائے انشااﷲ پوری جانفشانی سے کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں