امریکہ سمیت کوئی ملک پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا ،حمید ہ وحید الدین

Youm-e-takbeer cake
منڈی بہاؤالدین (بیورورپورٹ)پاک چائنہ اکنامک کوریڈورکی تعمیر کی وجہ سے پاکستان عالمی سازشوں کا شکار ہے ۔ امریکہ سمیت کوئی ملک پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا ، میاں نواز شریف نے جس طرح پوری دنیا کے دباؤ کو مسترد کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا اُسی طرح پاک چائنہ اقتصادی راہداری بھی مکمل کروائیں گے۔ تمام قوم وزیر پاکستان میاں نواز شریف کی جلد سخت یابی کی دعا کرے تا کہ وہ وطن واپس آ کر ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمید ہ وحید الدین ، ممتاز احمد تارڑ ایم این اے، ضلعی صدر مسلم لیگ ن شفقت محمود گوندل ایم پی اے ، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری سکندر گوندل آف بار موسیٰ ، پیر محفوظ مشہدی ایم پی اے ، عرفان بابر چوہدری، زاہد فراز تارڑاور حافظ شکیل ملک کونسلرنے ٹی ایم اے ہال اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر چوہدری افضال احمد بھٹی، میاں آصف شبیر، حکیم حامد مسعود بھٹہ ، اصغر ندیم سندھو، سید شاہد شاہ، طالب المولیٰ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یوم تکبیر کے حوالے سے 18 پونڈ وزنی کیک بھی کاٹے گئے۔ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے حمیدہ وحید الدین، ممتاز تارڑ، شفقت گوندل اور سکندر گوندل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا ہے۔ 2018 تک لوڈ شیڈنگ کا جن مکمل طور پر بوتل میں بند کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں تمام بڑے ترقیاتی پراجیکٹس مسلم لیگ ن نے مکمل کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ مخالفین ن لیگ کی حکومت کو 5 سال پورے نہیں کرنے دینا چاہتے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ اگر ن لیگ کی حکومت 5 سال پورے کر گئی تو پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا اور اگلی مرتبہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی الیکشن جیت جائے گی۔ تقاریب میں وحید قریشی کونسلر ، مرزا اشفاق، مرزا عمران شہزاد بیگ، شہباز گوندل، چوہدری عبدالحمید ، مطیع الرحمن ہیلانی، امجد حسین صدیقی، ساجد جنجوعہ، نعمان خان سنگر، طافی شاہ، وحید گجر، شکیل اعجاز چوہدری چیئر مین، اکرام گوندل ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بار، صفدر گوندل ہریانہ ایڈووکیٹ، سہیل احمد رانجھا ایڈووکیٹ، حکیم زیڈ این فاروقی، ملک عمر منیر سمیت مسلم لیگ ن کے عہدیداروں ، چیئر مینوں ، کونسلروں، وکلاء ، میڈیا اور شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں