شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،رات کے وقت بجلی کی بار بار بندش سے شہریوں کی نیندیں حرام

Loadshedding bijli moam batti
ملک وال(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے گیپکو انتظامیہ مختلف حیلوں بہانوں سے بجلی کئی کئی گھنٹے بند رکھتی ہے ۔ گزشتہ روز تیز ہوائیں چلنے پر بجلی مسلسل تین گھنٹے بند رکھی گئی جبکہ رات کے وقت پہلے 8سے 10اور پھر رات ایک بجے سے تین بجے اس کے بعد صبح پانچ بجے سے سات بجے بجلی بند رکھی گئی ۔ ساری رات بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ۔ شہریوں نے کہا کہ شدید گرمی میں آدھی رات کے وقت بجلی کی بار بار بندش سے نیند بھی پوری نہیں ہوتی جس سے شدید ذہنی کوفت اور تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں رات بھر جاگنے کی وجہ سے دن کے وقت کام کاج بھی ٹھیک طرح نہیں کر پاتے انہوں نے کہا کہ حکمران لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے صرف جھوٹے دعوے کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں ایک مخصوص اشرافیہ بدل بدل کر اقتدار میں آتی ہے جو ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں لیکن عوام کو صرف سبز باغ دکھاتے ہیں۔ شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں میں را ت 10سے صبح 6بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم کی جائے ۔ ۔۔ رابطہ کرنے پر گیپکو ترجمان نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے فنی خرابی ہو گئی جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگا ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں