حکومتی اقدامات ثمر آور ہو رہے ہیں،اساتذہ کی حاضری میں نمایاں اضافے سے تعلیمی انڈیکیٹرز میں بہتری آئی

education meeting
اپریل:منڈی بہاؤالدین کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری 93،طلبا کی 92فیصد رہی
حکومتی اقدامات ثمر آور ہو رہے ہیں،اساتذہ کی حاضری میں نمایاں اضافے سے تعلیمی انڈیکیٹرز میں بہتری آئی،ڈی سی او مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجابـ‘‘ پروگرام کے تحت گزشتہ ماہ اپریل سکولوں کا 100فیصد معائنہ کیا گیا۔ اساتذہ کی حاضری 93فیصد رہی جبکہ ہدف 90فیصد تھا۔90فیصد ہدف کے برعکس 92فیصد طلبا حاضر رہے۔ عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی 100فیصد یقینی بنائی گئی۔ ڈی سی او نے اہداف کے حصول پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات ثمر آور ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کی حاضری کی شرح میں نمایاں اضافے سے تعلیمی انڈیکیٹرز میں بہتری آئی۔ جن اساتذہ کی کارکردگی اچھی ہو گی انہیں اظہار ستائش کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے تاہم خراب کارکردگی پر کارروائی ہو گی۔ انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی نجی سکول گرمیوں کی چھٹیوں میں نہ کھلا ہو۔ محکمہ تعلیم کی ٹیمیں تمام علاقوں کا دورہ کر کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں