پریس کلب منڈی بہاؤالدین کے سامنے پرائیویٹ ایسوسی ایشن کا حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا

teachers protest
ملک وال(نامہ نگار) پریس کلب منڈی بہاؤالدین کے سامنے آل پاکستان پرائیویٹ مینجمینٹ ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب کے خلاف احتجاجی دھرنا جس میں سینکڑوں اساتذہ اور سکولوں کے مالکان شامل تھے دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر پنجاب حکومت کیخلاف نعرے اور اور اپنے مطالبات درج تھے اس موقع پر صدر پرائیوٹ اسکول چوہدری بشیر عطار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یکم جون سے سکولوں کو بند کرنے کا حکم دے کر اچانک 24مئی کو گن پوائنٹ پر سکول بند کروانے شروع کر دیے جن سے ہم بچوں کو چھٹیوں کا کام نہیں دے سکے اور اس وجہ سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیکیورٹی کی مد اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر پر پہلے ہی اضافی بوجھ ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکول کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ بچوں کو چھٹیوں کا کام دیا جا سکے اور غریب اساتذہ بھی معاشی قتل سے بچ سکیں۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں