منڈی بہاؤالدین:ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے پہلے مرحلے میں 298 امیدواروں کا انٹرویو

Educators interview mandi bahauddin 2016
منڈی بہاؤالدین:ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے پہلے مرحلے میں 298 امیدواروں کا انٹرویو
پھالیہ سے67 خواتین،47مردوں، منڈی سے 53خواتین،48مردوں ، تحصیل ملکوال سے 38مردوں اور 45خواتین کا انٹرویو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرافضال احمدوڑائچ اور دیگر افسروں نے سنٹر کا دورہ کرکے انٹرویو کے عمل کا جائزہ لیا،سلسلہ آج بھی جاری رہے گا
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ایجوکیٹرز کی بھرتی کے پروگرام کے تحت کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آج (جمعہ)گریڈ 9کیلئے 298افراد نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ بولانی میں قائم سنٹر میں انٹرویو دیا۔ مختلف مضامین کے لئے تحصیل پھالیہ سے67 خواتین،47مردوں، تحصیل منڈی بہاؤالدین سے 53خواتین،48مردوں جبکہ تحصیل ملکوال سے 38مردوں اور 45خواتین نے انٹرویو دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، اے سی ملکوال آصف رضا، اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان، ڈی ایم او افتخار حسین بلوچ، ای ڈی او ایجوکیشن توقیر حسین شاہ، ای ڈی او فنانس ظہیر الدین بابر اور ڈی ٹی ایس ای انچارج رشید قیصر نے سنٹر کا دورہ کیا اور انٹرویو کے عمل کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 395ایجوکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔ کل (ہفتہ )گریڈ 14اور اس کے بعد گریڈ 16کیلئے انٹرویو کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں