3جون کو پارلیمنٹ کے سامنے پنجاب بھر کے اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے,ڈاکٹر محمد نواز انجم

protest strike peoples
ملک وال(نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر محمد نواز انجم، ضلعی نائب صدر راجہ ذوالفقار علی اور سیکرٹری اطلاعات محمد ارشد ڈڈ نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3جون کو پارلیمنٹ کے سامنے پنجاب بھر کے اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے حکومت اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کے تناسب سے اضافہ کرے، سرکاری سکولوں کی نجکاری بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکولوں کی نجکاری کر کے ثابت کر دیا کہ ان میں ادارے چلانے کی صلاحیت نہیں ہے پنجاب حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ سمیت تمام اداروں کے ملازمین تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ 3جون کو پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر صوبہ بھر سے ہزاروں اساتذہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے سکولوں کو پرائیویٹائز کر رہی جس سے غریب خاندان کے بچوں سے تعلیم کا حق چھن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو اس کی قیادت نے ہمیشہ ملازمین کے بیروزگار کرنے کی پالیسیاں بنائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں اساتذہ کا وقار مجروح کر دیا گیا ہے لیکن پی ٹی یو ایسا نہیں ہو نے دے گی۔ ضلع منڈی بہاؤالدین سے بھی اساتذہ کی بڑی تعداد اپنے حق کیلئے 3جون کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے گی ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں