پانامہ لیکس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام نکالنے سے ثابت ہو گیا کہ میاں صاحب نے اپوزیشن سے مک مکا کر لیا ہے

Panama leaks panama papers
ملک وال(نامہ نگار) پانامہ لیکس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام نکالنے سے ثابت ہو گیا کہ میاں صاحب نے اپوزیشن سے مک مکا کر لیا ہے پی ٹی آئی وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے بغیر پانامہ لیکس کے ٹی او آر انکوائری کو قبول نہیں کرے گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شراکت علی شہزاد نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اصل انکوائری وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے متعلق ہے اگر انہیں رعایت دی گئی تو ٹی او آرز کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی طرف سے اپنی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کو عمران خان نے مسترد کر کے عوام دوست سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے مقبول رہنما عمران خان کی کال کے منتظر ہیں اب پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کا دور ختم ہونے والا ہے اگلے الیکشن میں انشا ء اﷲ پی ٹی آئی فاتح ہو گی عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو تمام کرپٹ عناصر کا بے رحم احتساب ہو گا اور ملکی دولت کو لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں