رکن سے چک 25 اورا ڈا بارموسیٰ جا نے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

road repair
ملک وال(نامہ نگار) (ق) لیگ دور میں بننے والی رکن تا اڈا بار موسیٰ سڑک حکومتی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ جگہ جگہ سے ٹوٹ کر تباہ ہو چکی ہے رکن سے چک 25 کا سفر تین کلو میٹر کا ہے جب یہ سڑک بنی تو لوگو ں کی خوشی کی انتہا نہ تھی کیونکہ سڑک نہ ہو نے کی کی وجہ سے لوگوں کو رکن آنے کے لئے تین کلو میٹر کا سفر دوسری سائیڈ سے آٹھ دس کلو میٹر طے کر نا یا پیدل رکن آنا پڑتا تھا لیکن اب دوبارہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے لو گ شدید پریشان ہیں رکن اور متاثرہ مضافات لوگوں نے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال سے مطالبہ کیا کہ اس لنک روڈ کو دیگر سڑکوں کی طرح جلد از جلد دوبارہ سے تعمیر کر کے سرگودہا گجرات روڈ سے ملایا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کے علاوہ سرگودہا کی طرف جانے والے لوگوں کے لئے آسانی پیدا ہو سکے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں