صاف ماحول اور سینی ٹیشن:منڈی بہاؤالدین میں2روزہ تربیتی ورکشاپ 30مئی کو شروع ہوگی

Diverse People and Training Concepts
Diverse People and Training Concepts

صاف ماحول اور سینی ٹیشن:منڈی بہاؤالدین میں2روزہ تربیتی ورکشاپ 30مئی کو شروع ہوگی
پنجاب حکومت صوبہ بھر کے عوام کو آلودگی سے پاک ماحول اور نکاسی آب کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے،ظفر گوندل
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) پنجاب حکومت کے عوام کو صاف ماحول اور سینی ٹیشن کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کے تحت 2روزہ تربیتی ورکشاپ 30مئی کو مقامی ہوٹل میں شروع ہورہی ہے جس میں ماہرین اور محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے افسرسینی ٹیشن کی سہولتوں کے فروغ کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ اسی روز واش،سینی ٹیشن اینڈ ہائی جین(واش) کوآرڈینیشن کمیٹی کابھی اجلاس ہوگا۔ ای ڈی او(سی ڈی) ظفر گوندل نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے عوام کو آلودگی سے پاک ماحول اور نکاسی آب کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ حکومتی مشینری کے ذمہ داران کی استعدادکار بڑھا کر عوامی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جاسکتا ہے۔تربیتی ورکشاپ کے ذریعے مقررہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں