چیلیانوالہ:نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ، دادا پوتا جاں بحق

منڈی بہائوالدین ( رضا جٹ ) چیلیانوالا اسٹیشن میں مخالفین کی فائرنگ سے داد پوتا ہلاک، ایک شدید زخمی۔ چیلیانوالا اسٹیشن کے پھاٹک کے ساتھ مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا جس پر ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاؤں کا نمبردار یار محمد اور اس کا پوتا امتیاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلیے ریسکیو 1122نے ہسپتال پہنچا دیا وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی جاتی ہے تھانہ صدر پولیس نے مقتولین کو پوسٹمارٹم کیلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔۔

Chalianwala mandi bahauddin chalianwala mbdin chalianwala murder murder chalianwala

اپنا تبصرہ بھیجیں