مونگ،رسول روڈ،دوگل،سرے اور قادرآباد میں آبادیوں،خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو ویکسینیشن پلائی گئی

Polio drops in mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین:اسسٹنٹ کمشنرز نے پولیو ٹیموں کی چیکنگ اور ویکیسن پینے والے بچوں کی پڑتال کی
شبیر چیمہ نے مونگ، پنڈی بہاؤالدین، رسول روڈ جبکہ کاشف رضا نے دوگل، سرے اور قادرآباد میں آبادیوں ،خانہ بدوشوں کا معائنہ کیا
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ اور ویکیسن پینے والے بچوں کی پڑتال کی۔ اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے مونگ، پنڈی بہاؤالدین، رسول روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں گھر گھر جا کر پولیو مہم سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ خانہ بدوشوں اور جھونپڑیوں میں رہنے والوں کی بھی پڑتال کی۔ کسی جگہ پر کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں ملا۔ اسی طرح اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان نے دوگل، سرے اور قادرآباد کے علاقوں میں آبادیوں اور خانہ بدوشوں کی پڑتال کی۔ تمام مقامات پر بچوں کو قطرے پلائے گئے تھے۔ دریں اثناء اے سی منڈی بہاؤالدین نے شہر کے مختلف نجی سکولوں کا معائنہ کیا۔ بیشتر سکول گرمی کی چھٹیوں کیلئے بند تھے۔جو تعلیمی ادارے حکومتی احکامات پر عمل درآمد سے گریزاں تھے انہیں فوری طور پر سکول بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں