منڈی بہاؤالدین میں امسال 4رمضان بازار اور14فئیرپرائس شاپس کا اہتمام کیا جائیگا

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial
رمضان بازاروں اورفئیر پرائس شاپس کے قیام کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے،ڈی سی او
منڈی بہاؤالدین میں امسال 4رمضان بازار اور14فئیرپرائس شاپس کا اہتمام کیا جائیگا،اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ فوکل پرسن مقرر
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں اورفئیر پرائس شاپس کے قیام کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ضلع بھر میں امسال 4رمضان بازار اور14فئیرپرائس شاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ رمضان بازاروں سے متعلق معاملات کے ضلعی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ اور ڈی او(انڈسٹری)رانا گلفام حیدر ہیں۔ منڈی بہاؤالدین شہرمیں رمضان بازار ٹیلی فون ایکسچینج گراؤنڈ تھانہ روڈ،پھالیہ میں پرانا جی ٹی ایس اڈہ جبکہ تحصیل ملکوال میں تھانہ روڈ نزد مارکیٹ کمیٹی آفس اور مین بازار گوجرہ میں قائم کئے جائیں گے۔ عوام کیلئے سبسڈائزڈنرخوں پر آٹے اور چینی کی فروخت کے بھی پوائنٹ مقرر کئے جائیں گے۔ تحصیل منڈی اور پھالیہ میں 4،4اور ملکوال میں 6فئیرپرائس شاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔کم آمدنی والے روزہ داروں کیلئے مخیر افراد کے تعاون سے 09رمضان دسترخوان کھولے جارہے ہیں جہاں سحروافطار کے انتظامات کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں