پاک فوج میں بھرتی کیلئے آرمی کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم آج منڈی بہاؤالدین آئے گی

Pak army fooj
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) پاک فوج میں بھرتی کیلئے آرمی کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم آج (جمعرات،26 مئی ) منڈی بہاؤالدین آئے گی جو 29مئی تک سپاہیوں ، کلرکوں اور ڈرائیوروں کی بھرتی کیلئے نوجوانوں کا انتخاب کرے گی۔یکم اکتوبر 2016تک جس نوجوان کی عمرساڑھے 17سال سے 23سال بنتی ہو وہ صبح 8بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ٹیسٹ دے سکتا ہے۔ سپاہی کیلئے قد 5فٹ 6انچ جبکہ کلرک اور کک کیلئے 5فٹ 3انچ ہونا چاہیئے۔ سپاہی کیلئے تعلیم میٹرک یا اس سے زیادہ ، کلرک انٹرمیڈیٹ اور ڈرائیور ، کک کیلئے ڈپلومہ ہولڈر کو ترجیح دی جائے گی۔ صرف منڈی بہاؤلدین کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوان بھرتی کے اہل ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں