نیشنل کمشنرز کے وفد کی ڈی سی او سے ملاقات ،چک 44کا دورہ ، ڈی ایس پی ملکوال کی بریفنگ

Chak No. 44
چک 44میں ہم آہنگی کی فضا برقرار ہے ، انتظامیہ نے بر وقت اقدامات کر کے نئی مثال قائم کی ، انسانی حقوق کمیشن
نیشنل کمشنرز کے سہ رکنی وفد کی ڈی سی او مظفر خان سیال سے ملاقات ،چک 44کابھی دورہ ، ڈی ایس پی ملکوال رانا اسلام کی بریفنگ
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اطلاع ملتے ہی تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ،چک 44کا معاملہ رول ماڈل بن کر سامنے آیا،چودھری شفیق
منڈیا بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ چک 44میں ہم آہنگی کی فضا برقرار ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بر وقت اقدامات کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ چودھری محمد شفیق، اسحاق مسیح ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر یحییٰ خان پر مشتمل نیشنل کمشنرز کے سہ رکنی وفد نے ڈی سی او مظفر خان سیال کے ساتھ ملاقات کی اور بعد ازاں چک 44کا دورہ کیا۔ ڈی سی او نے بتایاکہ چک میں تمام مذاہب کے ماننے والے امن و یکجہتی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔ قومی کمیشن کے سنئیر رکن چودھری شفیق نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اطلاع ملتے ہی تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ۔ بلا شبہ چک 44کا معاملہ ایک رول ماڈل بن کر سامنے آیا ہے۔ گاؤں کے دورے میں ڈی ایس پی ملکوال رانا اسلام نے وفد کو صورتحال پربریفنگ دی۔ چک کے عمائدین نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سے دیا گیا تاثر قطعاً غلط ہے ۔ مسیحی اور مسلمان برادری پہلے بھی بھائیوں کی طرح رہتی رہی اور آئندہ بھی چک کی پر امن فضا برقرار رکھی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں