چیمہ چوک میں زیر تعمیر بلڈنگ منہدم، ملبے تلے افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ذرائع

Building colapse in punjab center mandi bahauddinمنڈی بہاؤالدین( ایم بی ڈین نیوز ) زیر تعمیر بلڈنگ منہدم، ریسکیو1122عملہ کے کامیاب آپریشن پر اہل علاقہ کا خراجِ تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پھالیہ روڈ نزد چیمہ چوک میں واقع زیر تعمیر بلڈنگ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے بروقت ریسپانس کر کے ملبے تلے دبے افراد کو با حفاظت باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا ۔ریسکیو 1122کی طرف سے اس کامیاب آپریشن پر اہل علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے عوام الناس کا کہنا ہے کہ ریسکیو سروس ہمارے لیے کسی معجزہ سے کم نہیں کیونکہ ریسکیو کے جوان حادثات و سانحات کی صورت میں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کرلوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ اپنے فرائض منصبی ادا کر نے میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں