صدر بازار میں بجلی کے سروں سے چھوتے تار آپ کی زندگی سے محروم بھی کر سکتے ہیں

Wapda wires
ملک وال (نامہ نگار)خبردار، ہوشیار۔صدر بازار میں بجلی کے سروں سے چھوتے تار آپ کی زندگی سے محروم بھی کر سکتے ہیں، واپڈا اہلکار خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر بازار منڈی بہاؤالدین میں بجلی کے بے ہنگم تار اب راہگیروں کے سروں سے ٹکرانے لگے۔مصروف ترین چوک کے قریب مین سپلائی لائن سے جانے والے 220 وولٹ کے تار لٹک کر اس قدر نیچے آ چکے ہیں کہ پیدل چلنے والے افراد کے بھی سروں سے ٹکرانے لگے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کی صورت میں سیدھے تاروں سے جا ٹکراتے ہیں جس سے یہاں سے گزرنے والے ہزاروں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ دوکانداروں نے بتایا کہ کئی بار واپڈا اہلکاروں سے اس کی شکایت کی مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آتا تب تک کسی کو ہوش نہیں آتا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں