اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 22ہزار روپے جرمانہ

shabbir cheema ac mbdin ac mandi bahauddin

مختلف علاقوں میں قصابوں کی دکانوں پر من مانے نرخ وصول کئے جارہے تھے،اے سی نے چیلیانوالہ اور شہانہ لوک میں بھی چھاپے مارے
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 22ہزار روپے جرمانہ کردیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں قصابوں کی دکانوں پر من مانے نرخ وصول کئے جارہے تھے جس پر انہیں ساڑھے 11ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے چیلیانوالہ اور شہانہ لوک میں بھی متعدد دکانوں کامعائنہ کیا۔ پرانا نرخنامہ اویزاں کرنے پر چیلیانوالہ کے جنرل سٹور سے7ہزار روپے جبکہ گندے ماحول میں پھل بیچنے والے سے ایک ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا۔اسی دوران شہانہ لوک میں چکن شاپ اور سویٹس شاپ کو 1500،1500روپے جرمانہ کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں