گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈی رانواں کی ملکیتی 15 مرلہ زمین پر بااثر شخص نے قبضہ کرکے تعمیرات شروع کر دی

education
ملک وال(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈی رانواں کی ملکیتی 15 مرلہ زمین پر بااثر شخص نے قبضہ کرکے تعمیرات شروع کر دی انتظامیہ کاروائی سے گریز کر رہی ہے ہیڈ ماسٹر کا الزام ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی رانواں کے ہیڈ ماسٹرمحمد اعظم نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں کے بااثر شخص نے پرائمری سکول کی ملکیتی 15 مرلہ زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی ہے اس سلسلہ میں ہم نے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال اور پولیس تھانہ میانہ گوندل کو درخواست دے رکھی ہے تاہم بااثر ہونے کی وجہ سے انتظامیہ اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے ۔اس موقع پر اہل علاقہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں