انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسروں کا فرض ہے وہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں

District Officers meeting
سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسروں کا فرض ہے وہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں،مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتال عوام کی فلاح کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔وہاں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسروں کا فرض ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ دیہی مراکز صحت کے دورے جاری رکھیں اور اگر کسی جگہ ادویات یا کسی اور سہولت کی کمی پائی جائے تو میرے نوٹس میں لائی جائے۔ مظفر خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بھرپور وسائل مہیا کئے ہیں۔ان کا مؤثر طریقے سے استعمال کرکے عوام کی بہتری کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا اور اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان نے ڈی سی او کو اپنی تحصیلوں کے دورے کی رپورٹ دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں