اے سی منڈی بہاؤالدین نے دیہی مرکز صحت چیلیانوالہ کا معائنہ کیا,لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب،بیڈشیٹس کی عدم موجودگی پر برہمی

Chalianwala health center
اسسٹنٹ کمشنرزکے مختلف مراکز صحت کے دورے، طبی سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی حاضری کا جائز ہ
اے سی منڈی بہاؤالدین نے دیہی مرکز صحت چیلیانوالہ کا معائنہ کیا ، لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب،بیڈشیٹس کی عدم موجودگی پر برہمی
اے سی ملکوال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ،ڈی سی او کی ٹی ایم اے کے 2خاکروب ہسپتال کو فراہم، واٹر کولر فوری نصب کرنے کی ہدایت
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف مراکز صحت کا دورہ کر کے طبی سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی حاضری کا جائز ہ لیا۔ اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے دیہی مرکز صحت چیلیانوالہ کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولتوں کی دستیابی کے بارے میں پوچھا۔ سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک لیڈی ڈاکٹر مقررہ وقت سے پہلے ڈیوٹی سے غائب ہے۔جس پر انہوں نے قائم مقام ای ڈی او ہیلتھ سے فون پر رابطہ کر کے ڈاکٹر کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وارڈز کے معائنے کے دوران بیڈشیٹس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ ایمرجنسی روم میں گندگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔ اس دوران اے سی ملکوال آصف رضا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا تو ڈاکٹروں کی حاضری پوری پائی گئی تا ہم مریضوں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات ناکافی تھے۔ ڈی سی او نے فوری طور پر اے سی کو ہدایت کی کہ ٹی ایم اے کے 2خاکروب ہسپتال کو فراہم کئے جائیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ واٹر کولر فوری طور پر نصب کرے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں