انسداد پولیو مہم کیلئے ڈی سی او آفس میں خصوصی سیل قائم ، تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں

polio drops
انسداد پولیو مہم کیلئے ڈی سی او آفس میں خصوصی سیل قائم ، تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں،مظفر خان سیال
سہ روزہ مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا، 677ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی
پاکستان کو پولیو فری بنانے کی منزل زیادہ دور نہیں،ہدف حاصل ہونے تک ملی جذبے سے کام کرنا ہوگا،ڈی سی اومنڈی بہاؤالدین
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع منڈی بہاؤالدین میں23مئی کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کیلئے ڈی سی او آفس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور ڈی سی او مظفر خان سیال نے ہدایت کی ہے کہ تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ سہ روزہ مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 677ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی۔ یونین کونسل کی سطح پر بنیادی مراکز صحت کے میڈیکل آفیسر مہم کی نگرانی کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پوری تحصیل کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کی منزل زیادہ دور نہیں۔ پنجاب میں امسال کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن پولیو فری کا ہدف حاصل ہونے تک تمام متعلقہ عملے اور عوام کو ملی جوش وجذبے سے کام کرنا ہوگا۔ گرمی میں اضافے کو مہم کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں