دن دیہاڑے مسلح 8 ملزمان نے غریب محنت کش کو گھر سے اغواء کر لیا،مقدمہ درج تفتیش شروع

kidnap kidnaper arrest
ملک وال(نامہ نگار) لین دین کے تنازعہ پر دن دیہاڑے مسلح 8 ملزمان نے غریب محنت کش کو گھر سے اغواء کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کوٹ ہست کی رہائشی شاہدہ پروین زوجہ محمد فیاض نے تھانہ ملکوال میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے خاوند کے ہمراہ گھر میں موجو دتھی کہ صبح 10 بجے کے قریب ملزمان ابوبکر ،شہباز،سکنہ تخت محل وغیرہ8 ملزمان کا ر اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اسلحہ لہراتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہمارے گھر میں زبردستی گھس آئے اور آتے ہی میرے شوہر فیاض کو مارتے ہوئے زبردستی کار میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے ہیں مجھے خدشہ ہے کہ میرے خاوند کو قتل کر دیا جائے مجھے انصاف دیا جائے ۔وجہ عناد رقم کی لین دین بتائی گئی ہے تاہم پولیس تھانہ ملکوال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں