منڈی بہاؤالدین میں 72ہزار 893بوری باردانے کا اجرأکردیاگیا،سپیشل سیکرٹری کو بریفنگ

Special secretory wheat
منڈی بہاؤالدین میں 72ہزار 893بوری باردانے کا اجرأکردیاگیا،سپیشل سیکرٹری کو بریفنگ
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری کادوسری مرتبہ منڈی بہاؤالدین کے گوداموں کا دورہ، خریداری کا ریکارڈ چیک کیا،اے سی کی بریفنگ
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) سپیشل سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات خالد محمود کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں اب تک 72ہزار 893بوری باردانے کا اجرأکیاچکا ہے جبکہ کاشتکاروں سے 63ہزار 23بوری گندم خرید لی گئی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری نے دوسری مرتبہ منڈی بہاؤالدین کے محکمہ خوراک کے گوداموں کا دورہ کر کے خریداری کا ریکارڈ چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے انہیں بریفنگ دی۔خالد محمود نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حسنات امین کو ہدایت کہ موسم کی شدت بڑھنے کے باوجود کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف مقررہ تاریخ کے اندر حاصل کیا جائے۔حکومت نے شفافیت کیلئے جو طریقہ کار مقرر کی ہے اس کا بھی سختی سے خیال رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خریداری کا عمل مکمل ہونے تک وہ منڈی بہاؤالدین کے دورے کرتے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں