تاجروں کی طرف سے شدید گرمی کے باعث شہر بھر کے مختلف مقامات پر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں

sabeel
ملک وال(نامہ نگار) تاجروں کی طرف سے شدید گرمی کے باعث شہر بھر کے مختلف مقامات پر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں، دھوپ میں موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے گرمی سے نڈھال مردو خواتین کو ٹھنڈا شربت پیش کرتے نظر آئے مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے اجمل نے کہا کہ ہم سارا دن بزرگوں بچوں اور خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر انہیں گرمی سے بچنے کے لیے مشروبات پیش کر رہے ہیں اجمل نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں اتنی شدید گرمی کبھی نہیں دیکھی گرمی کی اس شدت میں سن سٹوک کا بہت خطرہ ہوتا ہے اس لیے پورے شہرمیں مختلف مقامات پر سبیلیں لگا کر لوگوں کو گرمی سے بچانے کے لیے اﷲ کی رضا کیلئے مشروبات پیش کر رہے ہیں ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں