گیپکو شکایات دفتر میں گیپکو اہلکاروں کی عدم دستیابی،حاضری صرف رجسٹروں تک محدود صارفین رل گئے

Wapda Complaint Office malakwalملک وال(نامہ نگار) گیپکو اہلکاروں کی مبینہ غفلت صارفین شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے بلبلا اٹھے گیپکو شکایات دفتر میں گیپکو اہلکاروں کی عدم دستیابی حاضری صرف رجسٹروں تک محدود صارفین رل گئے ،کاغذی کاروائی میں بوگس اندراج کر کے خانہ پر ی تفصیلات کے مطابق صارفین کی سہولت کے لیے گیپکو کی جانب سے بنایا گیا شکایات دفتر کا عملہ غائب کئی روز سے درج شکایات پر دعملدرآمد نہ کیا جا سکا اظہر، طاہر عباس سید دیدار حسین شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے گھروں کی دن صبح 9بجے خراب ہوئی جس سے ہماری بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے دفتر شکایات میں بجلی کی بندش کی شکایت درج کروانے کے لیے بارہا دفعہ چکر لگایا مگر دفتر میں کوئی عملہ نہیں ہوتا جس وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں ڈیرہ مکوآنہ کے رہائشی لیاقت نے بتایا کہ ہمارا ٹرانسفارمر 6دن سے خراب ہے اور علاقہ بھر کی بجلی منقطع ہے مگر تاحال لائن مین یا لائن سپرنٹنڈنٹ موقع پر نہیں آیاگیپکو ذرائع نے بتایا کہ پہلی شفٹ والے لائن مین نواز اور ظہور دوران ڈیوٹی موصول ہونے والی شکایات کا سدباب کرنے کی بجائے اگلی شفٹ کے اہلکاروں کے ذمہ ڈال دیتے ہیں سید دیداد حسین شاہ ، کی شکایت پر گذشتہ روز 11بجے دوپہر واپڈا کمپلینٹ دفتر کا دورہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر مامور گیپکو اہلکار لائن مین نواز اور لائن مین ظہور ڈیوٹی پر موجود نہ تھے دفتر خالی تھا شکایات رجسٹر ٹیبل پر کھلا پڑا ہو اتھا جس کا معائنہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی 6روز سے زائد درج کی گئیں شکایات کا ازالہ اب تک نہیں کیا گیا اور ہر روز محض اگلی تاریخ میں اندراج کر دیا جاتا ہے ۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ لائن مین اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے جھوٹی اور بوگس شکایات رجسٹر پر درج کر لیتے ہیں رجسٹر شکایات کا مطالعہ کرنے پر چک ڈڈاں، ڈیرہ مکوآنہ سمیت کئی علاقوں کی ٹرانسفارمر ز اور لائنیں خراب ہونے کی شکایات مسلسل پچھلے ہفتہ سے درج کی جاتی رہیں مگر ان کا سٹیٹس پینڈنگ لکھا جاتا رہا اس ساری صورتحال کے بارے میں ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن ملک وال میاں نذیر سے لائن مینوں کی غفلت کے بارے میں پوچھا گیا اور شکایات دفتر کی حالت زار میں بتایا گیا تو انہون نے کہا ایک لائن مین بیمار اور دوسرا کہیں گیا ہو گا گیپکو اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث صارفین جھلسا دینے والی شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں اہلیان علاقہ نے چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد جنید سے مطالبہ کیا کہ غفلت ،نااہلی کے مرتکب کام چور اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے اور دفتر شکایات میں عملہ کی حاضری یقینی بنائے جائے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں