گلی دربار شریف سمیت شہر بھر کی گلیوں میں واپڈا کی بے ہنگم لٹکتی ہوئی تاریں خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں

wapda wires
ملک وال (نامہ نگار) شہر کی مصروف ترین گلی دربار شریف سمیت شہر بھر کی گلیوں میں واپڈا کی بے ہنگم لٹکتی ہوئی تاریں خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں چند دن قبل بھی ایک شخص تاروں سے چھوکر جانبحق ہو گیا تھا شہریوں کا واپڈا سے تاریں ہٹانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر کی مصروف ترین گلی دربار شریف والی سمیت شہر بھر کی گلیوں میں واپڈا کی بے ہنگم تاریں شدید خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں کیونکہ لڑکیوں کے ہائی سکول کو آنے جانے کا راستہ بھی ہے جس سے سینکڑوں طالبات صبح اور دوپہر کو گزرتی ہیں جس کی بناء پر کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے چند دن قبل بھی ایک شخص محلہ فضل آباد میں تاروں سے ٹکرا کر جانبحق ہو گیا تھا۔شہریوں محبوب احمد،کامران احمداور خرم بیگ کا واپڈا اہلکاروں سے تاریں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں