لُو سے بچنے کے لئے سر اور گردن ڈھانپ کر رکھیں نمکول کا استعمال کریں

Sanat zar District indestrial home mandi bahauddin
منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ان خیالات کا اظہار ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) میں منعقدہ4 روزہ ریسکیو تربیت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا گر می کی بڑھتی شدت کے پیش نظر بلا ضرورت باہر نکلنے سے اجتناب کریں ڈھیلے ڈھالے اور ہلکے کپڑے پہنیں ، تازہ صاف پانی اور مشروبات کا استعمال وافر مقدار میں کریں تاکہ اس موسم میں لُو سے بچا جا سکے۔ اس تربیت میں دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے ، سانس کے راستے میں رکاوٹ کو دور کرنے ۔خون کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے۔ ہڈیوں کے ٹوٹنے، اندرونی اور بیرونی چوٹ کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، ریڑھ کی ہڈی کے چوٹ زدہ مریض کی ہسپتال منتقلی کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں سکھائی گئیں۔ اس تربیت میں سید عامر عباس اور عصمت جاوید نے بطور کمیونٹی انسٹرکٹرز فرائض سرانجام دیئے اس تربیت میں 39طالبات نے حصہ لیا اور ریسکیو 1122کی اس کاوش کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں