خاتون سمیت 3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ladies women zina ziyadti caught
ملک وال(نامہ نگار)چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق نواحی موضع ہریا کی رہائشی کنیز بی بی زوجہ بشیر احمد نے تھانہ ملکوال میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں اور میری بہو گھر میں اکیلی تھیں کہ ملزمان میاں بشیر احمدغلام غوث پروین بی بی اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ زبردستی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس آئے آتے ہی مجھے اور میری بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈلا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں