اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کے ایریا کی طرف سے مقامی میرج ہال میں تقریب منعقد کی گئی

state life insurance corporation company
ملک وال (نامہ نگار) اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کے ایریا 40242 کی طرف سے مقامی میرج ہال بکن میں شاندار تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی جمیل احمد صدیقی نے کہا کہ بیمہ زندگی اسلامی تعلیمات سے متصادم نہیں ہے اس سے نوجوانوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اسٹیٹ کارپوریشن کے بانی ارکان میں شامل تھے جبکہ ایریا منیجرصفدر اقبال بوسال کو ماہ دسمبر2015 میں45 لاکھ سولہ ہزار روپے اور سال2015 میں1 کروڑ 4 لاکھ روپے کا بزنس کر کے ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر سراہا گیا سیکٹر ہیڈملک عابد حسین،سید منیر حسین شاہ،اسسٹنٹ منیجرسہیل عباس،عنائت اﷲ انجم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اسٹیٹ کارپوریشن کی طرف سے حاضرین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں