بنیادی مرکز صحت رکن کی دیوار گرنے سے لوگوں نے ہسپتال کو عام گذر گاہ بنا لیا

Rukkan Hospital

ملک وال(نامہ نگار) بنیادی مرکز صحت کی دیوار گرنے سے لوگوں نے ہسپتال کو عام گذر گاہ بنا لیا ، قریبی ڈیرہ کے لوگوں نے اپنی مویشی بھی ہسپتال میں لگے درختوں کی چھاؤں میں باندھ دیے ، ہسپتال عملہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت رکن کی چار دیواری جو کہ عرصہ دراز سے جگہ جگہ سے ٹوٹ کر گر گئی ہے ہسپتا ل کے قریبی ڈیرہ جات کے لوگوں نے ہسپتال کی دیواریں گرنے پر اس کو عام گذر گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں دیواریں گرنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی ڈیرہ جات کے لوگ اپنے مویشی اورفالتوجانوربھی ہسپتال میں چھوڑ دیتے ہیں مزید برآں اپنے جانور بھی اب ہسپتال کے احاطہ میں باندھتے ہیں۔ اس صورتحال سے ہسپتال کا عملہ اور مریض سخت پریشان کیونکہ عام گذرگاہ بننے سے ہسپتال کا لیڈیز سٹاف بے پردگی کا شکار ہے جبکہ جانوروں کی وجہ سے ان کے گوبر سے ہسپتال میں گندگی اور بدبو پھیلی رہتی ہے جس سے مریض اور عملہ مسائل کا شکار ہے۔رکن کے سماجی حلقوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ایم پی اے شفقت محمود گوندل جن کا تعلق رکن سے ہی ہے، سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی چار دیواری بنوا کر راستوں کو بند کیا جائے اور مویشیوں کو بھی نکالا جائے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں