نکے وال:محکمہ انہار کی غفلت،نہری نالہ گندگی سے بھرنے کے باعث پانی کا بہاؤ رک گیا

Nakke Wal
ملک وال(نامہ نگار) محکمہ انہار کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے نکے وال چوک کے قریب نہری نالہ گندگی سے بھرنے کے باعث پانی کا بہاؤ رک گیا۔ تفصیلات کے مطابق نکے وال چوک سے ریڑکاوسیداں جانیوالے روڈ کے ساتھ نہری نالہ جا رہا ہے محکمہ انہار کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ گندگی اور خود رو بوٹیوں کی وجہ سے بھر گیا ہے جس کی سے پانی کا بہاؤ رک گیا ہے اور پانی نالہ سے نکل کر سڑک پر پھیلنے کے ساتھ قریبی کھیتوں کی فصلوں میں داخل ہو گیا ہے جو فصلوں کو خراب کر رہا ہے ۔ اس صورتحال اور محکمہ انہار حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے جہاں پانی کا ضیاع ہو رہا ہے وہیں سڑک تباہ ہو رہی ہے سڑک پر پانی آنے کی وجہ سے جگہ جگہ سے سڑک ٹوٹ کر کھڈوں کی شکل اختیار کر چکی ہے سڑک کے ساتھ ساتھ نالے کا پانی لوگوں کی فصلوں کو بھی تباہ کررہا ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ نالے کی صفائی بر وقت نہ کروائی گئی توسڑک کے ساتھ ساتھ ہماری فصلیں بھی تباہ ہو جائیں گی متاثڑہ لوگوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نالہ کی صفائی کروائی کرائی جائے ۔ رابطہ کرنے پر محکمہ انہار کے ترجمان نے کہا کہ جلد نالہ کی صفائی کروا دی جائے گی۔۔ ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں