شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدید لہر ،درجہ حرارت 48ڈگری سنٹی گریڈ، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہو گئیں

garmi sun summer hot temprature
ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدید لہر اور گرم لو چلتی رہی جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں دبکے رہے اور شہر کی سڑکیں اور گلیاں سنسان رہیں ۔ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا کہ گرم لو سے بچنے کی کوشش کی جائے باہر نکلتے وقت سر پر کپڑا رکھا جائے جسے پانی سے بھگویا جائے۔ بار بار پانی پئیں انہوں نے کہا کہ شہری بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں مجبوری ہو تو مکمل احتیاط سے نکلیں ننگے سر ہر گز نہ نکلیں اس سے سن سٹروک ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں ناقص مشروبات کا ستعمال ہر نہ کریں سادہ پانی یا پھر دیسی خالص مشروبات پئیں جبکہ پانی میں لیموں کا ستعمال بہتر ہے ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں