اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کامحکمہ خوراک کے گودام کا دورہ،گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ

Wheat record checking
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے آج(منگل) محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ کیا اور گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا۔ سنٹر کوآرڈینیٹر محمد اقبال اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حسنات امین نے بتایا کہ اب تک 53ہزار بوری باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ ہدف 90ہزار بوری ہے۔ یومیہ 2700بوری باردانہ جاری کیا جا رہا ہے۔ اے سی نے ہدایت کی کہ 28مئی کی مقررہ تاریخ تک ہدف ہر صورت میں حاصل کیا جائے۔ باردانے کی تقسیم میں شفافیت کا بھی خیال رکھا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں