چک نمبر 44میں مسلم عیسائی برادری میں تصادم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں

Nasir Bosal MNA MBDIN NEWS
منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)چک نمبر 44میں مسلم عیسائی برادری میں تصادم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ یا تصادم کا اندیشہ نہیں،سوشل میڈیا پرعیسائی برادری کے متعلق مکمل طور پر منفی ،غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔44چک میں مکمل بھائی چارے کی فضا اور حالات نارمل ہیں کسی قسم کاخوف ہراس یا تشدد نہیں پایا جاتااورحالات پرسکون ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 109 چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے چوہدری اعجازاحمد بکنانہ سابق چیئرمین ،چوہدری افضل گوندل صدر مسلم لیگ ن تحصیل ملکوال ،چوہدری جاوید تنویر رانجھا چیئرمین یوسی گوجرہ ،کے ہمراہ چک نمبر 44میں مسلم اور عیسائی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے” پاکستان فار آل” نامی پیج پر پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ مخصوص ایجنڈے پر کام کرکے پاکستان میں مذہبی روداری اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں