مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ریسکیو آگاہی ورکشاپ کا انعقاد۔ صحافی برادری کی کثیر تعداد میں شرکت

cpdi training
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی ہدایت پر مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ریسکیو آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریسکیوسیفٹی انسٹرکٹرز نے شرکاء کو ریسکیو 1122کی پیشہ ورانہ مہارتوں بارے آگاہی سمیت دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے،خون روکنے،مرہم پٹی کرنے،سانس کے راستے میں کسی بیرونی چیز کی مداخلت کو دور کرنے ،فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی کے چوٹ زدہ مریضوں کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں سکھائیں۔ اس تربیت میں فلاحی تنظیم cpdi “امن اور ترقیاتی اقدامات کے لئے مرکز ” کے ماسٹر ٹرینر خرم بدر، کوآرڈینیٹر فیصل منیر، فوکل پرسن راجہ نوبہار، چوہدری آورش ندیم ، میاں شریف زاہد، ظہیر خان، زاہد شکیل ، میاں واثق انور،خالد سندھو، ہمایوں شہزادfm98، ڈاکٹر علی fm94، ظہیر عباس سیال، امجد حسین چشتی،شہزاد حسن، میاں فیاض، مدثر ظہیر،محمد نعیم، عروج پاشا،نوید عباس،مبین شہزاد، راحیلہ خانم، کنول شہزادی، سمیتcpdi کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں