پیر یعقوب رضوی سٹیڈیم کی تعمیر سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی،کرکٹر سعید اجمل

Saeed Ajmal at Mandi Bahauddin
پیر یعقوب رضوی سٹیڈیم کی تعمیر سے کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی،کرکٹر سعید اجمل
پھالیہ سٹیڈیم 10سالہ ضروریات مدنظر رکھ کر بنایاجائے،منڈی بہاؤالدین کو فرسٹ کلاس کرکٹ کی سہولت ملے گی،ڈی سی او سے گفتگو
منصوبے کی خودنگرانی کررہا ہوں،عالمی معیار کی سپورٹس سہولتیں فراہم کریں گے ، پھلدار درختوں سے زیبائش کی جائیگی،مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ممتاز کرکٹراور وزیراعلیٰ سپورٹس کمیٹی کے رکن سعید اجمل نے کہا ہے کہ پھالیہ میں زیرتعمیر پیر یعقوب رضوی سٹیڈیم سے منڈی بہاؤالدین کو فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے گراؤنڈ میسر آئے اور کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ سٹیڈیم آئندہ 10سال کی ضروریات مدنظر رکھ کر تیارکیا جائے۔ یہاں ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال سے ملاقات میں پیر یعقوب رضوی سٹیڈیم کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہر ضلع میں کھیلوں کے 20 میدان تیار کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو تخریبی سرگرمیوں کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب کرنے سے معاشرہ کئی خرابیوں سے بچے گا۔ سٹیڈیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پھالیہ سٹیڈیم کے منصوبے میں بعض تبدیلیوں کا بھی مشورہ دیا۔ ڈی سی او نے سعید اجمل کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی سپورٹس سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور پھلدار درختوں سے اس کی زیبائش کی جائے گی۔ میں خود سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کی نگرانی کررہا ہوں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈوقاص اکرم ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں