تحریک پاکستان کا ساتھ دینے والے رہنماؤں کو بنگلہ دیشی حکومت پھانسیاں دے رہی ہے

Jamat-e-Islami malakwal
ملک وال(نامہ نگار)تحریک پاکستان کا ساتھ دینے والے رہنماؤں کو بنگلہ دیشی حکومت پھانسیاں دے رہی ہے اور ہمارے حکمران اس صورت حال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے نائب صدر فرقان بٹ نے یہاں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں پاکستانی نوجوان ناامیدی کا شکار ہے جو ایک افسوس ناک امر ہے ہر حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں کو محض طفل تسلیاں دے کر فرضی کاروائیاں کی ہیں اور کوئی عملی کام نہیں کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے نوجوان جماعت کے پلیٹ فارم پر تیزی سے جمع ہو رہا ہے اور ہم نے اگلے الیکشن سے قبل ضلع بھر میں 10 ہزار نوجوانوں کی ممبر شپ مکمل کرنی ہے جو الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ضلعی نائب صدریوتھ ونگ رانا عابد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل ملکوال میں جماعت اسلامی کا شروع سے ایک بہترین ووٹ بینک موجود ہے اور موجودہ پالیسی کے تحت نیٹ ورک مزید مضبوط ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل کی نوجوان قیادت نے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کے منشور کے تحت اکٹھا کر لیا ہے ۔تحصیل صدرندیم فیصل اور سٹی صدر یوتھ چوہدری وحید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور جماعت کی مقامی صورت حال پرروشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں